Home Uncategorized ملالہ یوسفزئی کا ایک مرتبہ پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ملالہ یوسفزئی کا ایک مرتبہ پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Share
Share

لندن: انسانی حقوق کی علمبردار اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ملالہ نے کہا کہ غزہ کے بچے بنیادی سہولیات سے محروم اور انتہائی مشکل زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اب تک غزہ میں 80 فیصد تعلیمی ادارے تباہ کر دیئے گئے ہیں، غزہ کے بچے بنیادی سہولیات سے محروم اور انتہائی مشکل زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، غزہ کے بچے، بچیاں بھی بہتر زندگی اور تعلیم کا حق رکھتے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کا افغانستان میں خواتین کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا، افغان لڑکیوں کے حقوق کیلئے عالمی رہنماؤں کو آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان لڑکیوں کو آج بھی بنیادی تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...