Home Uncategorized ملالہ یوسفزئی کی پریانکا چوپڑا کے ساتھ نیویارک میں پارٹی، تصاویر وائرل

ملالہ یوسفزئی کی پریانکا چوپڑا کے ساتھ نیویارک میں پارٹی، تصاویر وائرل

Share
Share

نیویارک: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ اْن کے ریسٹورنٹ ‘سونا’ میں معیاری وقت گْزارنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ملالہ یسفزئی کی چند تصاویر گردش کررہی ہیں جن میں وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہمراہ اْن کے ریسٹورنٹ ‘سونا’ میں موجود ہیں۔پریانکا چوپڑا کا یہ ریسٹورنٹ نیویارک میں واقع ہے جہاں اکثر و بیشتر نامور ستارے اور بااثر شخصیات جاتی ہیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں ملالہ یوسفزئی اور پریانکا چوپڑا اپنے کھانے کی میز کے ساتھ کْرسی پر بیٹھیں کیمرے کے سامنے پوز دیتی نظر آئیں۔اس موقع پر ملالہ یوسفزئی گلابی و سفید پرنٹڈ قمیص شلوار میں ملبوس تھیں جبکہ پریانکا چوپڑا نے سیاہ رنگ کا مغربی اسٹائل کا گاوٴن پہنا ہوا تھا۔

پریانکا چوپڑا اور ملالہ یوسفزئی کی ملاقات کے موقع پر اداکارہ کے شوہر و گلوکار نک جونس بھی ریسٹورنٹ میں موجود تھے۔سوشل میڈیا صارفین پریانکا چوپڑا اور ملالہ یوسفزئی کو ساتھ دیکھ کر بھڑک اْٹھے، صارفین نے تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے ملالہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...