Home Uncategorized ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

Share
Share

برطانیہ: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے متعلق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ جلد ریلیز ہونے والی برطانوی میوزیکل ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی نژاد بھارتی لکھاری و خواتین کے حقوق کی رہنما میرا سیال اور ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل ویب سیریز ‘وی آر لیڈی پارٹس’ میں مختصر کرداروں میں دکھائی دیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ویب سیریز میں ملالہ یوسفزئی اور میرا سیال کی جدوجہد کو دکھایا جائے گا کہ ان دونوں خواتین نے کِن کِن مشکلات کا سامنا کرکے عالمی سطح پر اعلیٰ مقام حاصل کیا۔

اس ویب سیریز کی کہانی مسلمان نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گِرد گھومتی ہے، یہ تمام لڑکیاں برطانیہ کی رہائشی ہوتی ییں جو متعدد مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنے کے بعد موسیقی کی دْنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

پاکستانی نژاد ندا منظور کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ویب سیریز کی کہانی ندا منظور سمیت متعدد لکھاریوں نے لکھی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی میوزیکل ویب سیریز ‘وی آر لیڈی پارٹس’ کا دوسرا سیزن رواں سال 30 مئی کو ریلیز کیا جائے گا لیکن ابھی تک اس سیریز کی ٹیم نے ملالہ یوسفزئی اور میرا سیال کے سیریز میں جلوہ گر ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ میوزیکل ویب سیریز ‘وی ا?ر لیڈی پارٹس’ کا پہلا سیزن سال 2021 میں ریلیز ہوا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...