Home sticky post 6 ملالہ یوسفزئی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گی

ملالہ یوسفزئی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گی

Share
Share

اسلام آباد:خواتین کی تعلیم سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اتوار کو شرکت کریں گی۔

مسلم خواتین، چیلنجز اور مواقع کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس کل شروع ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں تعلیمی کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ چاروں صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکت کریں گے، تعلیمی کانفرنس میں وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب خواتین کی تعلیم کا مقصد ایک بہتر گھر ایک بہتر نسل اور ایک بہتر مستقبل ہے، انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع کے نام سے یہ کانفرنس ہوگی۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیم اور روزگار کے معاملے میں ابھی ہم بہت پیچھے ہیں، وفاقی حکومت کے اسکولوں میں تکنیکی تعلیم کا آغاز کرنا چاہیں گے۔

Share
Related Articles

معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ...

نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے،پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے اہم...

شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام...

متحدہ عرب امارات میں نئے فیملی قوانین متعارف

دبئی:متحدہ عرب امارات میں فیملی قانون میں زبردست تبدیلیاں کی گئی ہیں...