Home Uncategorized ملالہ یوسفزئی کا فلسطینی بچوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

ملالہ یوسفزئی کا فلسطینی بچوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

Share
Share

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلسطینی بچوں کیلئے مزید 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔

امدادی رقم فلسطینی بچوں کی بحالی کیلئے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تین تنظیموں کنڈر یو ایس اے، اینارا اور راوا فنڈ کو دی جائے گی جس سے غزہ کے بچوں کو کھانا، صاف پانی، طبی دیکھ بھال اور بے گھر خاندانوں کو خیمے فراہم کیے جائیں گے۔

 

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ فلسطینی بچے شدید صدمے سے گزرے ہیں جن کے گھر اور اسکول تباہ، دوست اور خاندان کے افراد مارے جا چکے ہیں۔

انہوں نے غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سال سے ہر روز غزہ کے فلسطینی بچوں کے بارے میں سوچتی ہیں جو شدید اسرائیلی بمباری کی زد میں ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں امداد پہنچانے والی تنظیموں کے ساتھ تعاون اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...