Home سیاست خیبر پختونخوا سے مریضوں کا علاج کے لیے پنجاب جانے کا نواز شریف کا بیان مضحکہ خیز ہے،بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا سے مریضوں کا علاج کے لیے پنجاب جانے کا نواز شریف کا بیان مضحکہ خیز ہے،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم کا خیبرپختونخوا سے مریضوں کا علاج کے لیے پنجاب جانے کا بیان مضحکہ خیز ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے نواز شریف اور مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا سے مریضوں کا علاج کے لیے پنجاب جانے کا نواز شریف کا بیان مضحکہ خیز ہے حالانکہ شریف خاندان کے لوگ تو خود سردرد کے علاج کے لیے بھی لندن جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے اسپتال اتنے اچھے ہیں تو خود علاج کیوں نہیں کراتے، پنجاب میں کئی باریاں لینے کے باوجود صحت کارڈ منصوبہ کیوں شروع نہیں کیا، عمران خان کا اپنا گھر اسکیم منصوبہ کاپی کرلیا ہے تو صحت کارڈ منصوبہ کب کاپی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) میں معاشی استحکام کا دعویٰ بھی مضحکہ خیز ہے، کیا ملک پر مسلط جعلی فارم 47 کی حکومت مسلم لیگ (ن) کی نہیں ہے، نواز شریف شاید شہباز شریف کی حکومت کو مسلم لیگ (ن)کی حکومت نہیں مانتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر سے لگ رہا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی حکومت سے خوش نہیں ہیں، علی امین گنڈاپور باپ بیٹی دونوں کے اعصاب پر سوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور احتجاج کے لیے پنجاب آتے ہیں جو ان کا جمہوری اور آئینی حق ہے، اقتدار کی کئی باریاں لینے کے باوجود نواز شریف کس سے گلہ کررہے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...