Home نیوز پاکستان منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا

منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا

Share
Share

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظورحسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، نیا سال ملک اور سیاست کےلیے2023 سےبہترہوگا۔

منظور حسین وسان نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا سال ملک اور سیاست کےلیے2023 سے بہترہوگا اور2024 ملکی معیشت اور لا اینڈ آرڈرکی صورتحال کےلیےبھی اچھا ثابت ہوگا۔
پی پی پی اور ن لیگ میں اتحاد نہیں ہوگا بلکہ الیکشن میں مقابلہ سخت ہوگا، آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نوازشریف ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ وہ ( مولانا فضل الرحمان) اچھے آدمی ہیں مگر وہ ملک کے صدر نہیں بینں گے، تاہم ہوسکتا ہے کہ پہلے کی طرح کشمیر کمیٹی کےسربراہ بن جائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلے کے بھی عام انتخابات میں ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...