Home sticky post 4 23مارچ پریڈ،اسلام آباد میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ 2دن کےلئے بند

23مارچ پریڈ،اسلام آباد میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ 2دن کےلئے بند

Share
Share

اسلام آباد/راولپنڈی:جڑواں شہروں میں مورخہ 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سے سہ پہر 3 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔

تمام بڑی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل مقامات پر روک دیا جائے گا، پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا۔

پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا، لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی، لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ کے مقام پر روک دیا جائے گا،کشمیر اور مری سے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں 17 میل ٹال پلازہ سے 20 کلومیٹر پہلے روک دی جائیں گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام بڑی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی تکلیف و پریشانی سے بچنے کے لیے 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر،3 بجے تک راولپنڈی اسلام آباد کی طرف سفر سے گریز کریں اور کسی محفوظ مقام پر اپنے قیام کریں۔

Share
Related Articles

عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار...

یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر پر قیدیوں کی سزاوٴں میں خصوصی کمی

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے...

دریائے جہلم سے ملنے والی لڑکے لڑکی کی لاشوں کی شناخت ہوگئی

دریائے جہلم سے ملنے والی لڑکے اور لڑکی کی لاشوں کی شناخت...

کترینہ کیف کا شوہر وکی کوشل سے متعلق حیران کن انکشاف

ممبئی: بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے...