Home نیوز پاکستان شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،6 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،6 افراد ہلاک

Share
Share

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ہیلی کاپٹر پر 3 غیرملکی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے۔ تینوں غیرملکی پائلٹس کا تعلق روس سے ہے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار 6 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پرواز کے دوران آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا، حادثے کا علاقے میں سیکیورٹی صورتحال یا دہشت گردی سیکوئی تعلق نہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا، پاک فوج اور دیگر اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

کے پی اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی

پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی نے زرعی شعبے پر ٹیکس کے نفاذ کے لیے...

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا...

نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن...

دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین کی دوستی کو نشانہ بنانے والے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے میڈیا میں زیر گردش قیاس آرائیوں پر ردعمل...