Home Uncategorized اسماعیل ہانیہ کی شہادت، ایران کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر حملے کا فیصلہ

اسماعیل ہانیہ کی شہادت، ایران کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر حملے کا فیصلہ

Share
Share

تل ابیب: متعدد غیر ملکی میڈیا نے دعوی کیاہے کہ ایران نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر حملے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایک معروف امریکی ویب سائٹ کے رپورٹر نے گزشتہ روز دو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس کمیونٹی کا خیال ہے کہ ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ چند دنوں میں ایسا کر سکتا ہے۔

رپورٹر کے مطابق یہ حملہ جولائی کے اواخر میں تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے کیا جائے گا۔ اسرائیل نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی انکار کیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 31 جولائی کو کہا تھا کہ ہانیہ کو ایران میں علی الصبح شہید کر دیا گیا، انہوں نے اس حملے کو “شدید کشیدگی” قرار دیا تھا۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر ہونے والے مہلک حملے کے پیچھے حزب اللہ کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...