Home سیاست ‎مریم نواز نے پنجاب صحت ماڈل پلان پر عمل درآمد کی منظوری دے دی

‎مریم نواز نے پنجاب صحت ماڈل پلان پر عمل درآمد کی منظوری دے دی

Share
Share

لاہور :وزیراعلی پنجاب ے پنجاب صحت ماڈل پلان پر عمل درآمد کی منظوری دے دی۔۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوگوں کی تکلیف کا جواب اللہ کو دینا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔شہروں کے اسپتالوں میں علاج کی بروقت اور معیاری سہولت نہ ملنے پر ایم ایس کو ذمے دار ٹھہرایا جائے گا، تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں، بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی سطح پر مریضوں کی شکایات پر انچارج کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بڑے اسپتالوں سے دیہی مراکز صحت تک دوائی، ڈاکٹر اور علاج کے یکساں معیار قائم کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سرکاری شعبے میں پاکستان کا پہلا کینسر اسپتال جلد سے جلد مکمل کرنے کا بھی ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ جو عوام کی خدمت کرے گا، اسی کی عزت ہو گی۔

مریم نواز نے واضح اعلان کیا ہے کہ ایک ایک پیسہ مفت دوائی اور عوام کے معیاری علاج پر خرچ ہو گا، لوگوں کو تکلیف دینے والوں کا کڑا محاسبہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بزرگوں، بچوں اور خواتین سمیت کسی شہری کو تکلیف دینے والے تکلیف کا شکار ہوں گے، وینٹی لیٹرز اور مریضوں کی تعداد میں فرق کم کرنے اور علاج کے معیار کو بہتر بنانے پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔

مانیٹرنگ کے لیے ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن کو ٹاسک دینے کا فیصلہ اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے خود بھی اچانک دوروں کا اعلان کر دیا۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوگوں کی تکلیف کا جواب اللہ کو دینا ہو گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...