Home سیاست مریم نواز نے صوبائی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کی منظوری دیدی

مریم نواز نے صوبائی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کی منظوری دیدی

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کی منظوری دیدی، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سٹینڈنگ کمیٹی بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔

کمیٹی میں صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات، وزیر کوآپریٹوز، وزیر تحفظ ماحول، وزیر ٹرانسپورٹ ممبر ہوں گے، کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کے ٹی او آرز کی بھی منظوری دیدی گئی۔

کمیٹی سی آر پی سی 1898 کے سیکشن 14 کے تحت صوبے کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اختیارات تفویض کرسکے گی، سیکشن 196 کے تحت مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش ہونے کے بعد اس کے ٹرائل کی منظوری دینے کا بھی اختیار ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کمیٹی 5 ایم پی او کے تحت امن عامہ کی صورتحال خراب ہونے اور نقص امن کے پیش نظر کسی شخص یا افراد کی کسی خاص علاقے میں نقل و حرکت روکنے کی منظوری بھی دے سکے گی۔

کمیٹی صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال سے متعلق بھی اہم فیصلے لے سکے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...