Home سیاست مریم نواز نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو10 کروڑ روپے اور کار سے نواز دیا

مریم نواز نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو10 کروڑ روپے اور کار سے نواز دیا

Share
Share

میاں چنوں :وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جویلین تھرو کے عالمی چیمپئن ارشد ندیم کو بھاری انعامات سے نواز دیا۔

مریم نواز طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم سے ملاقات کے لیے ان کے گاوٴں میاں چنوں پہنچیں۔

وزیرِ اعلیٰ بذریعہ ہیلی کاپٹر اتھلیٹ کے گھر پہنچ کر کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ایتھلیٹ کی تاریخ ساز کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کھلاڑی کو گولڈ میڈل جیتنے پر 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم اور کار بھی دی۔

ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میاں چنوں سے ارشد ندیم سے واپس لاہور روانہ ہوگئیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کے لیے وفاقی، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی شخصیات اور اداروں نے انعامات دینے کا اعلان کیا تھا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...