Home سیاست مریم نواز کاجشن آزادی کے دن سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ

مریم نواز کاجشن آزادی کے دن سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جشن آزادی کے دن سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

200 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے، 200 سے زائد اور 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل 10 فی صد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے۔

اسی طرح 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل کی فراہمی کی 90 فیصد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اور بلا سود ادائیگی پانچ سال میں کرنا ہو گی جبکہ سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی۔

پنجاب حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی سکیم کی تمام جزئیات طے کر لیں ، سولر پینلز کی فراہمی سے عوام کے بجلی بل میں 40 فیصد کمی ہوگی۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے، مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...