Home سیاست ‎مریم نواز شریف کا لاہور میں پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان

‎مریم نواز شریف کا لاہور میں پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان

Share
Share

‎لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے علاقے ویلنشیاء ٹاوٴن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔
‎وزیراعلیٰ مریم نواز نے ویلنشیاء ٹاوٴن کے قریب کینسر ہسپتال کی مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں کینسر ہسپتال کی سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
‎مریم نواز نے کینسر ہسپتال کے لئے دنیا بھر سے بہتر ین سپشلائزڈ ڈاکٹرز بلانے اور مریضوں کے تیماروں کے لئے ہوٹل بنانے کی ہدایت کی۔
‎دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے سرکاری ہسپتال بنائیں گے۔
‎انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے پہلے سرکاری ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہو گا، کینسر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر اور جدید ترین مشینری لائیں گے۔
‎اس موقع پر سابق سینیٹر پرویز رشید، اراکین اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ثانیہ عاشق اور ڈاکٹر عدنان بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے۔
‎چیف سیکرٹری پنجاب، ایس ایم بی آر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری کو آپریٹو، کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ موجود تھے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...