Home سیاست مریم نواز کی چلاس بس فائرنگ واقعہ کی شدید مذمت

مریم نواز کی چلاس بس فائرنگ واقعہ کی شدید مذمت

Share
Share

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے چلاس میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے شہداء کو خراج عقیدت پیش اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی و افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے پاک فوج کے دو شہید جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو معاشی ترقی کرنے سے روکنا چاہتے ہیں، خوف، وحشت اور دہشت سے پاکستان کو ترقی کرنے سے روکا نہیں جا سکتا، ہر پاکستانی دہشت گردی ختم کرنے میں سکیورٹی فورسز کا سپاہی ہے۔

مریم نواز نے واقعہ میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...