Home سیاست ‎پولیس کے شعبے میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں،مریم نواز

‎پولیس کے شعبے میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں،مریم نواز

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس کے شعبے میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں ظالم کیلئے آپ کے دل میں کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے، مظلوم کی داد رسی کریں اور ظالم کو اس کے انجام تک پہنچائیں۔

چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں آپ سب کو سلام پیش کرتی ہوں، مجھے خوشی ہوئی کہ پہلی سوارڈ آف آنر ایک خواتین پولیس افسر کو ملی، مجھے آپ سب پر فخر ہے، جب سے میں نے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا تب سے میں اس تقریب کا انتظار کر رہی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہوئی پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں 530 خواتین شریک ہیں، پولیس میں خواتین اہلکاروں کو ڈیوٹی پر دیکھ کر خوشی ہوئی، آج پہلی بار یونیفارم پہنا تو اندازہ ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، پولیس کے شعبے میں خدمات انجام دینے والی خواتین پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 7 ہزار خواتین پولیس اہلکار ہیں، پولیس میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، خواتین نرم دل ہوتی ہیں اس لئے معاف کر دیتی ہیں، ظالم کیلئے آپ کے دل میں کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے، مظلوم کی داد رسی کریں اور ظالم کو اس کے انجام تک پہنچائیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے دل میں انتقام کا کوئی جذبہ نہیں، وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر کسی کے خلاف فیصلہ کرنا ہو تو دل پر پتھر رکھ کر کرتی ہوں، وزیراعلیٰ کی کرسی میرے لئے آسان نہیں تھی، مجھے یہاں آگ کا دریا عبور کر کے پہنچنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، پورے ملک میں جہاں ترقی کا نشان ہوگا وہاں نوازشریف اور شہباز شریف کا نام ہوگا، مجھے احساس ہے کہ انصاف کرنا ہے 12 کروڑ عوام کی خدمت کرنی ہے۔

قبل ازیں چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس وردی میں ملبوس ہو کر پریڈ کا معائنہ کیا، انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پولیس افسران میں انعامات تقسیم کئے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...