Home سیاست اپنے مخالفین کو بھی رمضان پیکیج دیں گے, مریم نواز

اپنے مخالفین کو بھی رمضان پیکیج دیں گے, مریم نواز

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت میرٹ اورشفافیت پریقین رکھتی ہے، اپنے مخالفین کو بھی رمضان پیکیج دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے رمضان پیکج کےحوالےسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکیج میں دیئے گئے سامان کی اچھی طرح سے چیکنگ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے خلاف ووٹ دیئے ہم ان کو بھی پیکیج دے رہے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکچ ملے گا، اگر کسی جگہ بیسن یا کسی چیز میں مسئلہ نظر آتا ہے تو اسے چیک کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میرٹ اورشفافیت پریقین رکھتی ہے، رمضان پیکج مستحق لوگوں میں تقسیم کیا جائےگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں ہدایت کرتی ہوں لاہور میں کسی بھی جگہ کوڑاکرکٹ نظر نہیں آئے، میں خود جا کر لاہور کی گلی گلی محلہ محلہ جا کر چیک کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کےانتظامات پرخصوصی توجہ دی جائے، ایک ماہ میں مجھےپورا پنجاب صاف چاہیے،مریم نواز تمام اضلاع کا سرپرائزوزٹ کروں گی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...