Home سیاست مریم نواز کی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

مریم نواز کی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو میں مریم نواز نے ہدایت کی کہ انتظامیہ تمام اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی اور عملدرآمد کو یقینی بنائے، پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا چائے کیونکہ ٹرانسپورٹ کے کرائے اشیائے خورد ونوش سمیت تمام دیگر اشیاء کے نرخ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کرائے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔

اجلاس میں وزیراعلی مریم نوازشریف نے لاہور میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک ٹرانسپورٹ کا 5 سالہ پلان طلب کیا اور لاہور میں پرپل اور بلیو لائن ٹرین کے لئے بہترین انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کو صوبے بھر میں 630 ایکو فرینڈلی بسوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ لاہور کے لیے 200 ایکوفرینڈلی ڈیزل ہائی برڈ بسیں لائی جارہی ہے۔ لاہور میں 100 الیکٹرک بسیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر چلائی جائیں گی جبکہ ملتان کے لیے 100، راولپنڈی 78، بہاولپور 42 اور فیصل آباد 110 ایکوفرینڈلی بسیں لائی جارہی ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلبا کے لئے بائیکس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو بائیکس کی ای بیلٹنگ کے بعد اسکرونٹنگ شروع کردی گئی ہے-

اجلاس میں وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...