کراچی :کراچی کے ریلوے گراوٴنڈ میں 105 ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان ہندو کونسل کے زیرِ اہتمام کراچی کے ریلوے گراوٴنڈ میں 105 ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کے لیے خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
شادی کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے تقریب کو یادگار بنا دیا۔اس موقع پر ہاتھوں میں ہاتھوں میں مہندی، ماتھے پر بندیا، خوبصورت ملبوسات میں مبلوس ہر ازدواجی جوڑا خوشی سے سرشار نظر آیا۔