Home سیاست پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتوں کے درمیان دبئی میں مزاکرات، مولانا فضل الرحمن کا شدید تحفظات کا اظہار

پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتوں کے درمیان دبئی میں مزاکرات، مولانا فضل الرحمن کا شدید تحفظات کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد:پی ڈیم کی دو بڑی جماعتوں کے درمیان دوبئی میں مزاکرات پر مولانا فضل الرحمن نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے مولانا فضل الرحمان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے. ملاقات میں مولانا مولانا اسد محمود بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سیاسی اور موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی. وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا۔

جے یو آئی نے کہا ہے کہ ‎‎مولانا فضل الرحمان صحافیوں سے آف دی ریکارڈ گفتگو کو توڑ موڑ کر چلایا جارہا ہے۔‎دبئی میں ہونے والے مذاکرات سے صرف جے یو آئی ہی نہیں بلکہ پوری پی ڈی ایم بے خبر ہے۔دبئی میں ہونے والے مذاکرات پر اعتماد میں نہ لینےپرتحفظات ہمارا حق ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ‎جے یوآئی کے نزدیک اسمبلیوں کی مدت بڑھانا اور الیکشن کا التواء سیاسی نقصان ہے ‎عام انتخابات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کل واضح موقف دیا ہے۔

ترجمان جے یوآئی نے کہا کہ ‎پنجاب اور خیبر پختونخواہ الیکشن کے بارے میں اتحادی حکومت کا موقف مشترکہ تھا۔‎جے یوآئی پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد فوری الیکشن کرانےکی حامی تھی. ہمارا موقف اسٹریٹ پاور سے حکومت گرانا اورالیکشن کرانا تھا۔‎عدم اعتماد کا راستہ ہمارا نہیں آصف علی زرداری کا تھا۔

انہوں نےکہا کہ‎وقت بتائے گا کہ عدم اعتماد کے موقف کے پیچھے کون کون سی طاقتیں تھیں۔وزیراعظم کا اسمبلیوں کی مدت کے خاتمے کا بیان باہمی مشاورت سے تھا۔اسمبلیوں کی تحلیل بارے میں وزیراعظم کے موقف مولانا فضل الرحمان نے کل تائید کی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمٰن کو مشکل فیصلوں میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظ نے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا اتحادیوں کے تعاون سے ممکن ھوا. ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی۔

صدر جمیعت علماء اسلام اور وفاقی وزیر برائے مواصلات نے گزشتہ دنوں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل اور اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کے سویڈن کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اور وزیراعظم محمد شہباز شریف اور حکومتِ پاکستان کا اس واقعے کے حوالے سے بیانیہ قابلِ تعریف ہے مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سربراہی میں اتحادی حکومت کے ملک کو معاشی مشکلات سے نکانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا.

وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا اتحادیوں کے تعاون کے بغیر نا ممکن تھا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...