Home سیاست حکومتی ترمیم کے مسودے سے شخصی آزادی ختم ہوجاتی، مولانا فضل الرحمان

حکومتی ترمیم کے مسودے سے شخصی آزادی ختم ہوجاتی، مولانا فضل الرحمان

Share
Share

ٹنڈوالہ یار: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے حکومتی مسودے کو مسترد کردیا تھا، حکومتی ترمیم کے مسودے سے شخصی آزادی ختم ہوجاتی۔ہم نے سب کچھ ملکی اور عوام کے مفاد میں کرنا ہے، ہمیں ملکی ضرورتوں کو ترجیح دینی چاہیے، کسی ادارے کو طاقتور بنانے کیلئے قانون نہیں بنانا چاہیے

ٹنڈواللہ یار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب ترمیم آتی ہے تو اس پر اختلاف ممکن ہوتا ہے ، ہم نے اس کو مسترد کردیا ، اس مسودیسے پارلیمنٹ کی توقیر ختم ہوجاتی، اس مسودے سے انسانی حقوق تباہ ہوجاتے۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم نے سب کچھ ملکی اور عوام کے مفاد میں کرنا ہے، ہمیں ملکی ضرورتوں کو ترجیح دینی چاہیے، کسی ادارے کو طاقتور بنانے کیلئے قانون نہیں بنانا چاہیے، تمام اداروں کے درمیان توازن پیدا کرنا ہمارا مقصد ہوتا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ یہ لمبی ایکسرسائز ہے، ہم بڑی لمبی محنت اور کوشش کے بعد اتفاق رائے قائم کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں، اپیل کروں گا ایسے موقع پر احتجاج نہ کریں، چند دن کیلئے احتجاج موٴخر کیا جاسکتا ہے، امید کرتا ہوں ہماری اپیل پر عمل کیا جائیگا۔

انکاکہنا تھا کہ ہم اسمبلی میں اس لیے نہیں کہ عوام کے مفاد کے خلاف قانون پاس کریں، ہم نے سب کچھ ملکی اور عوام کے مفاد میں کرنا ہے، جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس ہوچکی ہیں، اٹھارہویں ترمیم میں ہمیں 9ماہ لگ گئے تھے، اب 26ویں ترمیم میں ہمیں 9دن تو دینے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہیں بھی انتہا پسندی نہیں ہونی چاہیے، کچھ لوگ اپنی رائے رکھتے ہیں، قانون کا احترام کرناچاہیے، رسول ﷺ کی ناموس کو آئین و قانون میں احترام دیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں ایک مافیا ہے جو مذہب کے خلاف ہے ، ہم بھی دوسرے مذاہب کا احترام کرتے ہیں، ہمارے انبیا کے بارے میں عقیدت و احترام ہے، رسول ﷺ اور قراﷺن مجید کو بھی اسی طرح احترام ملنا چاہیے، ان کی ناموس کی بے حرمتی کرنیوالوں کو تحفظ فراہم نہیں کرنا چاہیے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...