Home سیاست تحریک عدم اعتماد کے بعد سب سے زیادہ فائدہ مولانا فضل الرحمان کو ملا، فیصل کریم کنڈی

تحریک عدم اعتماد کے بعد سب سے زیادہ فائدہ مولانا فضل الرحمان کو ملا، فیصل کریم کنڈی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا سب سے بڑا فائدہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اٹھایا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کل اسلام آباد میں بہت بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی، جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کا ملاپ ہوا، اب دیکھنا ہے کہ جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کے کارکن کیا کرتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے سوال اٹھایا کہ اگر مولانا ہارے ہیں تو ان کا مینڈیٹ کس نے چوری کیا؟ فضل الرحمٰن بتائیں ہمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے کس کے کہنے پر نکالا گیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاست سے مولانا صاحب جا نہیں آرہے ہیں، سب مزے لینے کے بعد فضل الرحمٰن کی جانب سے ان باتوں کا کیا فائدہ؟ تحریک عدم اعتماد کے بعد سب سے زیادہ فائدہ مولانا فضل الرحمان کو ملا، وہ کہہ دیتے اور تحریک عدم اعتماد کا ساتھ نہ دیتے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...