Home سیاست مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں کریں گے

مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں کریں گے

Share
Share

دوحا:سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے۔

مولانا فضل الرحمان گزشتہ رات نجی دورہ پر قطر کیلئے روانہ ہوئے تھے جہاں چار روز قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وہ قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ، سابق سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر حماس قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان ترکیہ اور قطر کی حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ جنگ بندی کرائی جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ غزہ میں پھنسے مظلوم فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بھی عرب ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...