Home سیاست مولانا فضل الرحمان کا الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمان کا الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ

Share
Share

ڈی آئی خان : جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال قابل افسوس ہے، جمعیت علماء اسلام اس وقت دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، الیکشن ہونے چاہئیں لیکن الیکشن کا ماحول بھی دیا جائے، ہم نہیں سمجھتے الیکشن ہوسکیں گے، الیکشن کمیشن کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی کہتے ہیں کہ ان حالات کہ وجہ سے الیکشن نہیں لڑ سکتے، موسم اور امن و امان کی وجہ سے دھاندلی کا راستہ کھلتا ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم کے جوانوں کو گمراہ کیا، پاکستان اور افغانستان کا استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا کی جارہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوگی وہاں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی، صرف پی ٹی آئی کے امیدواروں کے نہیں دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوئے ہیں، ہم نے اپنے علاقے کی مٹی سے ترقی کا عہد کیا ہوا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...