Home سیاست مولانا فضل الرحمان کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے نام اہم خط

مولانا فضل الرحمان کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے نام اہم خط

Share
Share

اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے نام خط لکھ دیا۔

ترجمان جی یو آئی کے مطابق خط میں وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام کو ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹانے کی اپیل کی گئی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے گذشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے پاک کرنے کا حکم دیا گیا تھا فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے۔

خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے تاہم تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...