Home sticky post 6 خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثر افراد کی دل کھول کر مدد کریں، مولانا طارق جمیل کی اپیل

خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثر افراد کی دل کھول کر مدد کریں، مولانا طارق جمیل کی اپیل

Share
Share

کراچی:معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی دل کھول کر مدد کی اپیل کی ہے۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمی حالات میں تبدیلیوں کے سبب خیبر پختونخواہ میں بڑی تباہی آئی ہے۔اپنے مصیبت ذدہ بھائیوں کی مدد کریں۔

تقریب میں قومی کرکٹرز سرفراز احمد، عبدالرزاق، کامران اکمل اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ 1982 سے تبلیغ حج اور عمرہ کے لیے سفر کررہا ہوں، پہلی مرتبہ فلائٹس کینسل ہونے کی وجہ سےکراچی نہیں آسکا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا رابطے کا مؤثر پلیٹ فارم ہے اور اس کے مثبت استعمال کی نہ صرف ضرورت ہے بلکہ ہمیں نوجوانوں کے اندر اس رجحان کو پروان بھی چڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی ایک امانت یے اس کی قدر کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کریں۔ آج دنیا میں انسان ایسی زندگی گزار رہا ہے جیسے اُس کا کوئی رب نہیں وہ مرضی کے مطابق زندگی گزارے، یہ عام تاثر بن چکا ہے.آج کل دہریت کا ذہن عام بنا ہوا ہے، جس کی کوئی علمی بنیاد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانوں کو مدد کے لیے نہیں بلکہ اپنے رب کو پکاریں ، رب ہی مسائل حل کرنے والا ہے۔کوئی شخص عقل سے مال نہیں بناسکتا ہے، رزق میں ترقی رب کی رضا مندی سے ملتی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنی چاہیے، یہ ہی دنیا وآخرت میں کامیابی کاراستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمی حالات میں تبدیلیوں کے سبب خیبر پختونخوا میں بڑی تباہی آئی ہے، اپنے مصیبت ذدہ بھائیوں کی مدد کریں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...