Home #ٹرینڈ پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 5.2 ریکارڈ

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 5.2 ریکارڈ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، چارسدہ، بٹ خیل، ڈی ا?ئی خان، ہری پور، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 190 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا، تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...