کابل: مولوی عبدالکبیر افغانستان کے نئے وزیراعظم مقرر کر دئیے گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملاہیبت اللہ اخوند زادہ نے مولوی عبدالکبیر کو نیا عبوری وزیراعظم مقرر کیا ہے۔
مولوی عبدالکبیر ملا محمد حسن اخوند کی جگہ وزارت عظمیٰ کا منصب عارضی طور پر سنبھالیں گے۔
افغان میڈیا کہنا ہے کہ ملا محمد حسن اخوند کچھ عرصے سے بیمار ہیں اور سرکاری ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں، اسی وجہ سے ان کی جگہ نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کو وزیراعظم افغانستان مقرر کیا گیا ہے۔