Home سیاست ‎نومئی کیسز، علی امین گنڈاکے وارنٹ گرفتاری منسوخ ،ضمانتیں منظور

‎نومئی کیسز، علی امین گنڈاکے وارنٹ گرفتاری منسوخ ،ضمانتیں منظور

Share
Share

راولپنڈی: 9 مئی واقعات سے متعلق کیسز میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری منسوخ اور ضمانتیں منظور ہو گئیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

دوران سماعت عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ اسی طرح ایڈیشنل سیشن جج راجا فیصل رشید کی عدالت میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی استقبال کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی مجموعی طور پر سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔ عدالت نے شخصی ضمانت پر ضمانتیں منظور کرتے ہوئے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے مقدمات کا ریکارد طلب کرلیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...