Home sticky post 3 9 مئی مقدمات ،اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

9 مئی مقدمات ،اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Share
Share

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پانچ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کردی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت اعظم سواتی کے وکیل چودھری عدنان کلار نے پانچ مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی جس میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ اعظم خان سواتی دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ، اعظم سواتی مانسہرہ میں زیر علاج ہیں وہ سفر نہیں کر سکتے حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔
جج منظر گل نے اعظم خان سواتی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور ملزم کو حاضری کا آخری موقع دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ چار پانچ دن کی تاریخ دے رہا ہوں آئندہ لازمی پیش کریں۔
بعدازاں عدالت نے سانحہ نو مئی کے پانچ مقدمات میں اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی کی جانب سے توہین عدالت کی ائردرخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

اسلام آباد:انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی بینچ نے بشریٰ بی بی کی جانب...

یو ایس ایڈ کو بند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایلون مسک

واشنگٹن:امریکا کی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ...

آسٹریلیا میں شارک نے جوان سالہ لڑکی کی جان لے لی

سڈنی :آسٹریلیا میں 17 سالہ لڑکی کو شارک نے مار ڈالا۔شارک کے...