Home تازہ ترین 9 مئی مقدمات،جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی قیادت کو گناہ گار قرار دیدیا

9 مئی مقدمات،جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی قیادت کو گناہ گار قرار دیدیا

Share
Share

لاہور: 9 مئی کے مختلف مقدمات میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے تحریک انصاف قیادت کو گناہ گار قرار دیدیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مقدمات پر سماعت کی، جے آئی ٹی نے سانحہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ عدالت پیش کر دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے نو مئی کو عوام کو اکسایا، اسد عمر، اعظم سواتی اور حافظ فرحت عباس سمیت دیگر ملزمان گناہ گار ہیں۔

دوران سماعت عدالت نے ملزمان کے وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ کہہ رہے تھے کہ تفتیش مکمل کریں اب ہو گئی ہے تو بحث کریں، آپ بتا دیں تاریخ چاہیے۔

بعدازاں عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر 14 جنوری کو طلب کر لیا۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...