Home سیاست نومئی واقعات،چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی کے تیسرے مقدمے میں نامزد

نومئی واقعات،چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی کے تیسرے مقدمے میں نامزد

Share
Share

راولپنڈی:چیئرمین پی ٹی آئی کو راولپنڈی پولیس نے دہشتگردی کے تیسرے مقدمے میں بھی نامزد کردیا، 9 مئی واقعات کے تناظر میں درج ہونے والا تیسرا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نو مئی واقعات، چیئرمین پی ٹی آئی کو راولپنڈی کے تیسرے مقدمہ میں بھی نامزدکر دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو شالیمار چوک میں آرمی میس میں توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے سے درج مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پرحساس مقامات پر حملوں کے لئے کارکنوں کو اکسانے، اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا گیا، نو مئی کو سیاسی جماعت کے کارکنان حساس عمارتوں کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے،توڑ پھوڑ کی تھی۔سیاسی جماعت کے کارکنان نے سرکاری گاڑیوں،موٹرسائیکلوں پر پٹرول بم پھینک کر نذر آتش کیا تھا، پہلے سے درج مقدمہ میں عارف عباسی،زیاد کیانی اور اجمیر خان سمیت 20سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو جی ایچ کیو حملہ ،حساس ادارے کے دفتر پر حملوں کے مقدمات میں پہلے ہی نامزد کیا جا چکا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...