Home سیاست 9مئی واقعات،مراد سعید اور حماد اظہر سمیت 18 رہنماوٴں کے شناختی کارڈ بلاک

9مئی واقعات،مراد سعید اور حماد اظہر سمیت 18 رہنماوٴں کے شناختی کارڈ بلاک

Share
Share

اسلام آباد: نومئی کے واقعات میں ملوث مراد سعید اور حماد اظہر سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 18 رہنماوٴں کے شناختی کارڈ بلاک کردئیے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔

حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماوٴں کے شناختی کارڈ پولیس کی درخواست پر بلاک کیے گئے۔ مراد سعید، اعظم سواتی ، حماد اظہر، علی امین گنڈا پور، مسرت جمشید سمیت 18 پی ٹی آئی رہنماوٴں کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔ تمام ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے۔

حکام کے مطابق اشتہاری ملزمان شناختی کارڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی سہولیات سے محروم رہیں گے۔ جن دیگر رہنماوٴں کے شناختی کارڈ بلاک ہوئے ہیں ام میں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، واثق قیوم عباسی،جمشید چیمہ ، زبیر نیازی ، ملک ندیم عباس اور غلام محی الدین دیوان شامل ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...