Home سیاست 9 مئی واقعات، نامزد ملزم کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

9 مئی واقعات، نامزد ملزم کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور کے 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزم حماد نذیر کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔

ملزم حماد نذیر کی درخواست ضمانت پر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ نے سماعت کی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ملزم پر پولیس کانسٹیبل کو ڈنڈا مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے لیکن میڈیکل رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار کو ہجوم نے پتھر مار کر زخمی کیا تھا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا ملزم موقع پر موجود تھا؟ وکیل نے بتایا کہ ملزم دکاندار ہے اور موقع پر موجود نہیں تھا۔ جسٹس اظہر من اللہ نے سوال کیا کہ کیا ملزم کی موجودگی کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے؟

جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا کہ ملزم کی موجودگی کے کیا شواہد پیش کیے گئے ہیں؟ ملزم کے وکیل نے بتایا کہ کوئی سی سی ٹی وی پیش نہیں کی گئی اور نہ شواہد موجود ہیں۔

بعدازاں عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...