Home تازہ ترین نیاہجری سال وطنِ عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام لے کر آئے،صدر آصف زرداری کاپیغام

نیاہجری سال وطنِ عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام لے کر آئے،صدر آصف زرداری کاپیغام

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے ہجری سال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں اس امر کی تلقین کرتا ہے کہ ہم اپنی انفرادی زندگی کو بھی اجتماعی شعور سے جوڑیں۔ عدل و انصاف، حسنِ سلوک، ایثار، رواداری اور برداشت جیسے اوصاف کو اپنی زندگی میں شامل کریں۔ آج کے حالات میں ہمیں اسی جذبۂ کربلا کی ضرورت ہے، جو ہمیں فرقہ واریت، انتشار اور مایوسی سے نکال کر ایک غیر متزلزل قومی شعور عطا کرے۔

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے کا ہجری سالِ نو 1447 ھ / 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ اسلامی تقویم کے نئے سال 1447ھ کے آغاز پر میں پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کے لئے نیک تمنائوں کااظہار کیاہے اور کہاہے کہ بارگاہِ رب تعالیٰ میں دعا گو ہوں کہ ہجری سال وطنِ عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے، مگر یہ آغاز محض اعداد کا سفر نہیں بلکہ قربانی اور سچائی کے چراغ سے منور راستہ ہے۔ اس مہینے کی فضا تاریخِ اسلام کی سب سے روشن اور سب سے دردمند داستانوں سے مہک رہی ہوتی ہے۔ یہ مہینہ اسلامی ہجری سال کے حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے۔ ان مہینوں کو اللہ تعالی نے دوسرے مہینوں پر فوقیت دی اور ان میں ہر قسم کے انتشارا ور لڑائی جھگڑے سے منع فرما کر نیکی اور بندگی کے کاموں میں مشغول رہنے کی تلقین فرمائی۔
صدرمملکت نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں اس امر کی تلقین کرتا ہے کہ ہم اپنی انفرادی زندگی کو بھی اجتماعی شعور سے جوڑیں۔ عدل و انصاف، حسنِ سلوک، ایثار، رواداری اور برداشت جیسے اوصاف کو اپنی زندگی میں شامل کریں۔ آج جب کہ ہمارا معاشرہ معاشی و سماجی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، ہمیں اتحاد، اخوت اور قومی یکجہتی جیسے اصولوں کو اپنانا ہوگا۔

صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں یہ عظیم درس دیتا ہے کہ جب بھی کسی قوم کی خودمختاری، نظریاتی اساس یا قومی وقار کو کسی داخلی یا خارجی قوت سے خطرہ لاحق ہو، تو قوموں کو حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے یکجہتی، عزمِ صمیم اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے ۔ آج کے حالات میں ہمیں اسی جذبۂ کربلا کی ضرورت ہے، جو ہمیں فرقہ واریت، انتشار اور مایوسی سے نکال کر ایک غیر متزلزل قومی شعور عطا کرے۔

صدرمملکت نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ ہجری سال پاکستان کے لیے خیر، امن، اتحاد اور ترقی کا پیامبر ثابت ہو۔ اور ہر قسم کی آفات و مصائب اور انتشارسے محفوظ ہو اور یہ کہ یہ سال پاکستان، ملت اسلامیہ اور پوری انسانیت کے لیے امن و اشتی اور ترقی اور خوشحالی کی نوید بن کر آئے ۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...