Home sticky post 3 پاک چین کثیرالجہتی امور پر مشاورتی اجلاس، دونوں ممالک کاباہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کااعادہ

پاک چین کثیرالجہتی امور پر مشاورتی اجلاس، دونوں ممالک کاباہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کااعادہ

Share
Share

بیجنگ:پاکستان اور چین کے درمیان کثیرالجہتی امور پر پانچویں مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر نظریاتی ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالطرفہ اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔

پاکستان اور چین کے درمیان کثیرالجہتی امور پر پانچواں مشاورتی اجلاس 26 جون 2025 کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔پاکستانی وفد کی قیادت خصوصی سیکریٹری (اقوام متحدہ)”سفیر نبیل منیر” نے کی، جبکہ چینی وفد کی قیادت عوامی جمہوریہ چین کی وزارتِ خارجہ کے شعبۂ بین الاقوامی تنظیمات و کانفرنسز کے ڈائریکٹر جنرل” شین بو” نے کی۔

اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے اقوام متحدہ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، بالخصوص علاقائی اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق اُن معاملات پر جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر نظریاتی ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالطرفہ اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر خصوصی سیکریٹری (اقوام متحدہ)سفیر نبیل منیر نے مشاورتی اجلاس کے ضمن میں چین کے نائب وزیر خارجہ میاؤ دی یو سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور چین کی بے مثال اسٹریٹجک شراکت داری کو یاد کرتے ہوئے دونوں فریقین نے دوطرفہ تاریخی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...