Home نیوز پاکستان ایم ڈی کیٹ نقل اسکینڈل، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا

ایم ڈی کیٹ نقل اسکینڈل، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا

Share
Share

کراچی :میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) اسکینڈل کے ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل اور بلوٹوتھ کے ذریعے پرچہ آؤٹ کرنے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکینڈل میں ملوث گروہ کے 2 مرکزی ارکان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے 2 سرکاری ملازم ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کو کوہاٹ، صوابی، کرک سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے طلباء سے نقل کرانے کےلیے وصول کیے گئے 35 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...