Home سیاست میں اور مونس الہیٰ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،پرویز الہیٰ

میں اور مونس الہیٰ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،پرویز الہیٰ

Share
Share

لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ میں اور مونس الہیٰ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں جبکہ فوج سے متعلق عمران خان کے بیانیہ کی حمایت نہیں کرتے، ہمیشہ فوج کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی کوشش کی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیں، چوہدری وجاہت سے ناراض نہیں اور ان کے فیصلے پر کوئی رنج نہیں، انہوں نے اپنے حالات دیکھ کر فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے، ہمیشہ کوشش رہی کہ فوج، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات رہیں، عمران خان نے ہمارے ساتھ جو وعدے کیے وہ پورے کیے۔

Share
Related Articles

ڈاکٹرعافیہ کیس، وائٹ ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم کے خط کا جواب نہ ملنے پروزارت خارجہ سے جواب طلب

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے حوالے...

حکومتی ارکان کاشبلی فراز کی جانب سے پاکستان کیلئے نامناسب لفظ استعمال کرنے پر شدید احتجاج

اسلام آباد:حکومتی ارکان نے شبلی فراز کی جانب سے پاکستان کیلئے نامناسب...

جسٹس منصورعلی شاہ کا سپریم کورٹ کے بینچز کے اختیارات سے متعلق حکمنامہ جاری

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے انکم...