Home سیاست علی امین گنڈا پور اور منظور پشتین کے درمیان ملاقات

علی امین گنڈا پور اور منظور پشتین کے درمیان ملاقات

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے پشتون قومی موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے ملاقات کی جس میں منظور پشتین نے 11 اکتوبر کو پشتون قومی عدالت کے حوالے سے وزیراعلی کو آگاہ کیا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق ملاقات کل رات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں میں خود بھی موجود تھا، ملاقات میں وزیراعلیٰ اور منظور پشتین نے امن امان اور خطے کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، منظور پشتین نے 11 اکتوبر کو پشتون قومی عدالت کے حوالے سے وزیراعلی کو آگاہ کیا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق وزیراعلی نے صوبائی معاملات اور امن امان کے حوالے سے بات کی، وزیراعلی نے عوام کی جان ومال کی حفاظت اور صوبے کےساتھ امتیازی سلوک کے بارے میں حکومتی اقدامات پر گفتگو کی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...