نیویارک: وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماوٴں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے گزشتہ شب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہانِ حکومت کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت کی۔
عشائیے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر جو بائیڈن نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوٴں نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عشائیے میں دیگر ممالک کے سربراہان مملکت نے بھی شرکت کی۔