Home سیاست اسپیکر قومی اسمبلی اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملاقات، پاک چین تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

اسپیکر قومی اسمبلی اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملاقات، پاک چین تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک چین تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ اسی طرح تعلیمی اور سائنسی تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے چینی وزیراعظم سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے، علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔چین پاکستان کا بااعتماد اور مخلص دوست ہے۔ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم سے علاقائی تعاون کو فروغ اوراستحکام کو تقویت ملے گی۔ پاکستان ایس سی او پلیٹ فارم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے علاقائی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبے دونوں ممالک کے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ اسی طرح تعلیمی اور سائنسی تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔

دونوں رہنماوٴں کے درمیان توانائی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون سے پاکستانی عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔ چین پاکستان کا اسٹریٹجک شراکت دار ہے، مستقبل میں دونوں ممالک کے تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین پارلیمان کی سطح پر تعاون بڑھایا جائے گا۔ مستقبل میں پارلیمانی وفود کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اور چینی پارلیمان کے مابین روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ چین کے وزیراعظم کا حالیہ دورہ? پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...