Home سیاست وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، رمضان ریلیف پیکیج کا جائزہ

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، رمضان ریلیف پیکیج کا جائزہ

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملک بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ سے زائد خاندانوں کو وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت رمضان المبارک میں رمضان ریلیف پیکیج اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹر اسحاق ڈار، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، رومینہ خورشید عالم اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے تفصیلی طور پرآگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر رواں سال رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کو 7.5 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکیج فراہم کیا جا رہا ہے جس میں آٹا، دالیں، گھی، خوردنی تیل، چینی، مشروبات سمیت 19 اشیائے خورونوش بازار سے کم قیمت پر فراہم کی جارہی ہیں۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس رمضان المبارک میں وزیرِ اعظم رمضان پیکیج میں دی جانے والی سبسڈی کی شرح 30 فیصد ہے جو ملک میں مہنگائی کی شرح سے بھی زیادہ ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملک بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ سے زائد خاندانوں کو وزیرِاعظم رمضان ریلیف پیکیج فراہم کیا جا رہا ہے جس میں ملک کے غریب اور کم آمدن متوسط طبقے کے تقریباً تمام افراد شامل ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِاعظم رمضان ریلیف پیکیج کے حصول کیلیے آئے ایسے افراد جن کو رجسٹریشن کے مسائل درپیش ہوں گے، موجودہ نظام کے تحت ان کی موقع پر ہی رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے، اس کے علاوہ شکایات کے ازالے کیلیے بھی مربوط و مؤثر نظام قائم کیا گیا ہے جو موقع پر ہی مستحقین کی شکایات فوری حل کر رہا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی کوششوں و توجہ سے بینظیر انکم سپورٹ کے تحت رجسٹرڈ غریب و مستحق خاندانوں کی سہ ماہی امدادی رقم میں خاطر خواہ اضافہ کرکے 10 ہزار پانچ سو کر دیا گیا ہے.

وزیرِ اعظم نے ہدایت جاری کی کہ رمضان المبارک میں ہی ان رقوم کی فوری تقسیم مستحق افراد میں یقینی بنائی جائے. علاوہ ازیں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ بلوچستان کے ایسے مستحق خاندان جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہیں ان میں 10 ہزار 500 کی سہ ماہی امدادی رقم کے ساتھ ساتھ اضافی 2 ہزار روپے تقسیم کیے جائیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے مزید ہدایت کی کہ رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کے حوالے سے ملک گیر آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ مستحق افراد کو نہ صرف اس حوالے سے معلومات میسر ہوں بلکہ یہ پیکیج زیادہ سے زیادہ اہل مستحق افراد تک پہنچ سکے.

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...