Home سیاست آرمی چیف سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

Share
Share

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع اور آذربائیجان کی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی ، فوجی اور پیشہ ورانہ امور میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

جی ایچ کیو آمد پر آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

بعد ازاں وفد نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت سے میز پر بھی ملاقات کی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...