Home سیاست مریم نواز سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

مریم نواز سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مریم نواز اور کینیڈین ہائی کمشنر لیزلی سکینلون (Lesli Scanlon) نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مریم نوازشریف نے آمد پر کینیڈین ہائی کمشنر کا خیرمقدم کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان جمہوریت سمیت مختلف شعبوں میں بہترین دوطرفہ تعلقات استوار ہیں، کینیڈا میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق اور سہولیات کے لئے جامع پیکیج دیا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق مسائل حل کرنے کے لئے خصوصی عدالتیں بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جامع قانون سازی کی ہے، پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، پاکستان اور کینیڈا کے درمیان عالمی فورمز پر تعاون عالمی امور کے حوالے سے اہم ہے۔

ملاقات کے دوران کینیڈا کی ہائی کمشنر نے مریم نوازشریف کی خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد کو سراہا، کینیڈا کی ہائی کمشنر نے نیک تمناؤں کے اظہار اور ملاقات کے لئے وقت دینے پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...