Home سیاست جنرل ساحر شمشاد سےکمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات،دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو

جنرل ساحر شمشاد سےکمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات،دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو

Share
Share

راولپنڈی: بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے استقبال کیا، تینوں مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...