Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی سے سردار عبدالقیوم کی ملاقات، انتخابات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

چیئرمین پی ٹی آئی سے سردار عبدالقیوم کی ملاقات، انتخابات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

Share
Share

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

تحریک انصاف آزاد کشمیر کا وفد تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچا، آزاد کشمیر کے وفد میں مرکزی رہنما چودھری عبدالحمید پوٹھی سمیت دیگرارکان شامل تھے۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی بھی شریک تھے۔

سردارعبدالقیوم نیازی اور وفد کے دیگر شرکاء نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے نامزد کردہ نومنتخب چیئرمین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بانی تحریک انصاف کی جامع اور مؤثر کشمیر پالیسی کی بھی پرزور تائید و حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...