Home سیاست اسحاق ڈارسے امریکی سفیر کی ملاقات، معاشی شعبوں میں تعاون سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال

اسحاق ڈارسے امریکی سفیر کی ملاقات، معاشی شعبوں میں تعاون سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال

Share
Share

اسلام آباد :پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں باہمی اور علاقائی امور بشمول افغان پناہ گزینوں کے تحفظ اور معاشی شعبوں میں تعاون کے امور پر غور کیا گیا۔

امریکی سفارتخانے کی پاکستان میں ترجمان جوناتھن لالی کے مطابق امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران سفیر ڈونلڈ بلوم اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وسیع باہمی اور علاقائی اْمور، بشمول افغان پناہ گزینوں اور پناہ کے خواہاں افراد کا تحفظ، معاشی شعبوں میں تعاون، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی مدت کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق سفیر ڈونلڈ بلوم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق پاکستان کی ترجیحات کے بارے میں نائب وزیراعظم کے خیالات کا خیر مقدم کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...