Home سیاست وزیراعظم سے سیکریٹری جنرل ایس سی او کی ملاقات، پاکستان کے قائدانہ کردار پر اظہار اطمینان

وزیراعظم سے سیکریٹری جنرل ایس سی او کی ملاقات، پاکستان کے قائدانہ کردار پر اظہار اطمینان

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم سے ایس سی او کے سیکریٹری جنرل جناب ژانگ منگ کی ملاقات ہوئی جس میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ چیئر کے طور پر پاکستان کے قائدانہ کردار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل جناب ژانگ منگ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جناب ژانگ منگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت (سی ایچ جی) کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد تشریف لائے۔

سیکریٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم کے جولائی 2022 کے دورہء پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسلام آباد میں سیکریٹری جنرل کا خیرمقدم کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے انعقاد میں شنگھائی تعاون تنظیم سیکریٹریٹ کی طرف سے پاکستان کو فراہم کیے جانے والے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تئیں پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے سیکریٹری جنرل کو یقین دلایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن کی حیثیت سے، پاکستان رکن ممالک اور خطے کے وسیع تر مفاد کے لیے تنظیم کی ترقیاتی ترجیحات کے فروغ کے لیے تہہ دل سے کام کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ تنظیم کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔

جناب منگ نے وزیر اعظم کو شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اس کے مثبت نتائج پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ایس سی او کے تمام شعبوں میں پاکستان کی تعمیری شراکت کو بھی سراہا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...