Home سیاست بلاول بھٹو سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات ،آئینی عدالت سے متعلق امور پر گفتگو

بلاول بھٹو سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات ،آئینی عدالت سے متعلق امور پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت کی سربراہی میں وفد نے مجوزہ آئینی عدالت کے قیام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات کرنے والے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کی سربراہی صدر شہزاد شوکت نے کی۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری اور سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کے درمیان مجوزہ آئینی عدالت کی ناگزیر ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عدالتی اصلاحات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور بلاول بھٹو زرداری کو سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے بارروم میں خطاب کی دعوت بھی دی ئی۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد میں سیکریٹری خزانہ رفاقت اسلام، نائب صدر (سندھ) سمیعہ فیض، نائب صدر نیلم عذرا خان (خیبرپختونخوا)، ایگزیکٹو رکن خیبرپختونخوا تنویر احمد مغل، ایگزیکٹو رکن خیبرپختونخوا مختار احمد مانیری اور رضااللہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، پی پی پی کے جنرل سیکریٹری نیئر بخاری اور رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...